پاکستان کی زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی اننگز کی شکست

پاکستانی بولرز کی زبردست بولنگ کی بدولت پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں بھی زمبابوے کو اننگز کی شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر زمبابوے کی ٹیم فالو ہونے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے تھے۔

پیر کو میچ کے چوتھے دن کے آغاز پر زمبابوے نے  نو وکٹوں کے نقصان پر 220 پر اپنی اننگز کا آغاز کیا اور زمبابوے کی دسویں وکٹ 231 رنز پر گری۔

دوسری اننگز میں پاکستان کے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے زمبابوے کی بیٹنگ کے پرخچے اڑا کر رکھ دیے۔ نعمان علی نے 21 اوورز میں 86 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

زمبانوے کی جانب سے ریگس چاکبوا نصف سینچری سکور کرکے نمایاں رہے۔ انہوں نے 80 رنز بنائے۔

برینڈن ٹیلر 49 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے جب کہ کیون کاسوزا 22 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت زمبابوے کی پوری ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کھیل کے تیسرے روز زمبابوے نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 52 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو صرف ایک رن کے اضافے کے بعد ٹنڈائی چسورو حسن علی کا شکار ہو گئے۔

پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 510 رنز کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حسن علی نے 27 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 378 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی تھی۔ 

زمبابوے کی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک ایک وکٹ شاہین آفریدی اور تابش خان کو ملی۔

پہلی اننگز میں زمبابوے کی جانب سے ریگس چکبوا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈونلڈ تریپانو نے 23، لیوک جونگوی نے 19 اور رچرڈ نگاروا نے 15 رنز سکور کیے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری اور اظہر علی سنچری کی بدولت 510 رنز اسکور کیے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

121