پی ایس ایل6،ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کو شکست

ابوظبی میں جاری پی ایس ایل 6 کے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12رنز سے شکست دے دی، جبکہ ملتان سلطانز کے روسو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز نے مقررہ 20اوور میں کراچی کنگز کو 177رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز کے صہیف مقصود نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے محض14گیندوں پر31 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ روسو  اورخوشدل خان       44،44رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان 29،شمرون 7اوررحمان اللہ 3بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے تھیسارا پریرا نے 2، عماد وسیم اور وقاص مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 164رنز بناسکی۔

 بابر اعظم نے 63گیندوں پر85رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کیڈوک والٹن35،مارٹ گپٹل اور نجیب اللہ11،11 رنز بناسکے

اس کے علاوہ  قاسم خان10،اوپنرشرجیل خان4،کپتان عماد وسیم اورتھیساراپرر کوئی رن نہ بناسکے۔

ملتان سلطانز کے  عمران خان نے3 کھلاڑیوں کا شکار کیا،جبکہ غیرملکی کھلاڑی عمران طاہر نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

--> Double Click 300 x 250


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

173