اداکارہ شہناز شیخ اتنے عرصے سےکہاں غائب تھیں؟ جانیئے ان کے بارے میں چند باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

پاکستان کی مشہور اداکارہ شہناز شیخ جو ماضی کے بلاک بسٹر ڈراموں تنہائیاں اور ان کہی میں اپنا مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے مداح آج بھی ترستے ہیں اور یہ اپنے مداحوں کو اسکرین پر بھی اب تو کم ہی نظر آتی ہیں۔، مگر اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جارہی ہے جس کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ اب شہناز جلد ہی ڈرامہ انڈسٹری میں دکھنے والی ہیں۔

معروف ڈرامے تنہائیاں میں زویا کا کردار آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے لیکن اب کپڑوں کے کاروبار کے ساتھ ایک بار پھر انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لئے تیاری کی جا رہی ہے، البتہ اس بات سے متعلق شہناز نے خود کچھ نہیں بتایا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ایک سٹوری میں شہناز نے اپنی عمران عباس، ماریہ واسطی اور مرینہ خآن کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ کہ اب کچھ بہت دلچسپ نظر آنے والا ہے۔ البتہ اس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

شہناز شیخ برما (مینمار) میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے اپنا پہلا ڈرامہ 1982 میں کیا تھا اور ساتھ ہی فلموں میں بھی کام کیا تھا ان کی خالہ ایک کلاسیکل موسیقار تھیں۔

شہناز شیخ اور مرینہ خان جلد پی ٹی وی کے عاصم یار تیوانہ کے ٹاک شو ’اسٹار این اسٹائل‘ ۔شو میں 35 برس بعد ساتھ شرکت کرنے والی ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.