اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہورقلندرز کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہورقلندرزکیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور عثمان خواجہ نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

شاہین شاہ اور فولکنر کی تباہ کن گیند بازی کے آگے اسلام آباد کی ٹاپ بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ٹیم کے 5 کھلاڑی محض 20 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے بعد آصف علی اور افتخار احمد نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 123 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

آصف علی 75 جب کہ افتخار احمد 49 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔لاہور کی جانب سے فولکنر نے تین جب کہ شاہین اور حارث نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

لاہورقلندرز کے 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب اہم میچ سے قبل اسلام آباد کی ٹیم کو حسن علی کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔ وہ نجی مصروفیات کے باعث وطن روانہ ہو گئے ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ بیٹنگ کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ شام کے وقت بال سوئنگ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فہیم اشرف اورحسن علی کومس کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

50