شادی زیادہ کرنی چاہئیں کیونکہ یہ ۔۔ جانیں یہ 3 مشہور ستارے شادی سے متعلق کیا مشورے دیتے ہیں؟

image

شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے جس کے بعد ازدواجی زندگی میں مزید ابھار پیدا ہوجاتا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے لیکر رواں سال تک کئی پاکستانی شوبز سیلیبرٹیز شادی کے بندھن میں بندھے اور انہوں نے شادی سے متعلق کچھ ایسے خوبصورت مشورے دیے جس کے بعد آپ بھی ان کے مشوروں اور شادی سے متعلق بیان پر عمل کریں گے۔

آج ہم ان پاکستانی شوبز ستاروں کے بارے میں جانیں گے جنہوں نے شادی کسے متعلق بہترین مشورہ دیے۔

1- فیروز خان

معروف اداکار فیروز خان پاکستانی شوبز صنعت کے ایک جانے مانے اور باصلاحیت اداکار ہیں۔ وہ اپنی شاندار اداکاری کی بدولت مداحوں میں بے حد مشہور ہے۔ ان کے مشہور ہونے والے ڈرامہ سیریلز خانی، عشقیہ اور خدا اور محبت 3 سب سے زیادہ متاثر کن ہونے والے پراجیکٹس ہیں۔

پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مقبول اداکار فیروز خان نے شادی سے متعلق ایک اہم مشورہ دے دیا ہے۔

حال ہی میں فیروز خان نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں میزبان احسن خان نے ان سے متعلق سوالات کیے۔

میزبان کی جانب سے اداکار سے سوال کیا گیا کہ فیروز خان تو ابھی بچے تھے اور بہت جلدی شادی کرلی تو اس بات میں کتنی صداقت ہے؟ فیروز خان نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے جواب دیا کہ ایسی کوئی بات نہیں بلکہ میں تو جلدی شادے کرنے کے حق میں ہوں اور مجھے ایسا ہی کرنا چاہیئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ شادی ایک بہترین سیکھنے کا عمل ہے، شادی ایک نہیں بلکہ جیسے ہمارے نبی ﷺ نے زیادہ کی ہیں ویسے ہی ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔

خیال رہے کہ اداکار فیروز خان کی شادی سیدہ علیزے فاطمہ سے 2018 میں ہوئی جب کہ دونوں کا ایک بیٹا محمد سلطان خان ہے۔

2- جیا علی

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی فیشن انڈسٹری کی مشہور ماڈل و اداکارہ جیا علی کو تو سب ہی جانتے ہیں، شادی کے بعد ان کی فین فالووونگ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

48 برس کی عمر میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی جیا علی نے اپنے شوہر عمران ادریس کے ہمراہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق کئی ساری دلچسپ باتیں کیں تھیں۔

انہوں نے شادی سے متعلق کہا کہ یہ کسی کتاب میں نہیں لکھا کہ آپ 16 برس کی عمر میں شادی کریں یا آپ 60 سال کی عمر میں شادی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے کہ درخواست کی کہ شادی کے معاملے میں عمر کو لے کر مسئلہ نہ بنائیں، عمر کچھ نہیں میں نے دیر سے شادی کی ہے اور میں یہ بات فخر سے بتاتی ہوں۔

3- حنا الطاف اور آغا علی

گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز کی خوبصورت جوڑی اداکارہ حنا الطاف اور ان کے شوہر اداکار آغا علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں حنا الطاف یہ کہہ رہی تھیں کہ اگر آپ کی خوشی میں اتنے سارے لوگ شامل ہوجاتے ہیں تو یہ ایک بہت اچھا احساس ہوتا ہے۔ حنا الطاف اور آغا علی شادی کے بعد ایک ساتھ اکثر پروگراموں میں ہنستے مسکراتے اور خوش دکھائی دیتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.