کیا تعلیمی ادارے ایک مرتبہ پھر بند ہونے جا رہے ہیں؟ وزیرِ تعلیم نے بتا دیا

image

تعلیم بنیادی ضرورت ہے، لیکن جب سے کورونا لاک ڈاؤن شروع ہوا اور بچوں کی آن لائن کلاسز ہوئیں، اس پر بچوں نے اپنے آرام اور سکون کے لئے آن لائن کلاسز کا انتخاب کیا اور اب جب اسکول کھولے گئے تو کچھ بچوں نے اس کو ناپسند قرار دیا اور کچھ بچوں نے سکون کا سانس لیا۔ مگر پھر حکومت نے اعلان کیا کہ اب گرمی کی چھٹیاں نہیں ہوں گی۔ لیکن پنجاب بھر میں اس قدر گرمی پڑی کہ گرمی کی چھٹیاں دینے کے متعلق بڑا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پنجاب نے صوبے میں 2 جولائی سے 2 اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں کرنے کی تجویز دی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 2 جولائی سے ایک ماہ کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں۔ تاہم چھٹیوں کی اس تجویز پر حتمی فیصلہ این سی او سی کی مشاورت سے ہوگا۔ صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ: '' گرمی کی شدت زیادہ ہے، اس وجہ سے جلد چھٹیاں دے دیں گے لیکن ابھی بچوں کے امتحانات ہو رہے ہیں، اس کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔'' واضح رہے کہ پنجاب میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں کے بعد اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں، پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے نئے اوقات کار پر عمل کریں، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے صبح 7 بجے سے 11.30 تک کھلیں گے ۔

سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ: '' گرمی کی شدت بڑھی تو چھٹیاں کی جاسکتی ہیں، البتہ 21 جون سے پرائمری کلاسز بھی شروع ہو چکی ہیں اور اب مکمل تعلیمی سیشن رواں دواں ہے۔ امید کرتے ہیں کہ اب بچوں کی تعلیم کا حرج نہ ہو۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.