لاہور میں ڈینگی سے مزید 5افراد انتقال کرگئے

image
فائل فوٹو

لاہور میں ڈینگی سے مزید پانچ افراد انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 20 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سے ڈینگی بخار کے 146 مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3847 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 740 مریض داخل ہیں۔ ایک روز قبل بھی تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

راولپنڈی میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی مچھر سے 94 افراد متاثر ہوئے جبکہ چار مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شہر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 957 ہوچکی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی ایک دن میں مزید 179 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار300 ہوگئی۔

صوبے میں اب تک ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.