ٹی20 ورلڈکپ: بنگلاديش نے عمان کو 26 رنز سے ہرادیا

image

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں بنگلادیش نے عمان کو 26رنز سے ہرادیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں منگل کے روز دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوور میں 153 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش کی جانب سے اوپنر محمد نائم نے شاندار 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شکیب الحسن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عمان کی ٹیم154 رنز کے ہدف کی تعاقب میں 9 وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20 اوور میں 127 رنز بناسکے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کو پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اپ سیٹ کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دی تھی۔

ایونٹ کے آج کے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17رنز سے ہرادیا۔ اسکاٹ لینڈ نے ٹَاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز بنائے تھے۔

جواب میں پاپوانیوگنی کی پوری ٹیم 166 رنز کے تعاقب میں  آخری اوور میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.