13 ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا نے کامیابی حاصل کر لی

image
13 ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ سوئی سدرن گیس اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے مسلم کلب چمن کو 0ـ3 گول سے ہرا دیا۔

وقفے تک پاکستان واپڈا کی ٹیم کو مسلم کلب کے خلاف 0ـ1 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں پاکستان واپڈا نے مزید دو گول کر کے مقابلہ 0ـ3 گول سے جیت لیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے شہباز طارق، اشفاق الدین اور احمد فہیم نے ایک، ایک گول کیا اور مسلم کلب کے کھلاڑیوں نے میچ میں کم اسکور کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

دوسرا میچ سوئی سدرن گیس کمپنی اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.