ابوظبی ٹی ٹین کے 32 کھلاڑی ورلڈ کپ میں شریک

image

ابوظبی ٹی ٹین میں شامل 32کھلاڑی اپنے اپنے ملکوں کی طرف سے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کا بڑاکرکٹ ایونٹ آئی سی سی مینز ٹیٹوئنٹی ورلڈ کپ  14نومبر تک جاری رہے گا، ایونٹ کے بعد متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں 19نومبر سے4دسمبر تک دنیا کے تیز ترین کرکٹ فارمیٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شامل چھ ٹیموں نے 32ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جو آئی سی سی مینز ٹی20ورلڈ کپ2021 میں اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نکولس پورن ، کرس گیل ، آندرے ریسل ، فابین ایلن ، ڈوائن براوو، ایون لیوس ، عبید میکوئے ، روی رامپال ، ڈیرن براوو، عقیل حسین اور آندرے فلیچر جیسے نامور کھلاڑی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے طرف سے میدان میں اتریں گےجبکہ آئن مورگن ، معین علی ، کرس جورڈن ، ریس ٹوپلے، لیام لیونگ اسٹون ، ٹائمز ملز ، عادل رشید اور جیسن رائے جیسے بہترین کھلاڑی آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کے فاتح انگلینڈ کی طرف سے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

حضرت اللہ زازئی ، قیس احمد اور رحمان اللہ گرباز افغانستان جبکہ دشمانتھا چمیرا ، مہیش تھیکشنا ، چمیکا کروتارتنے اور وانندو ہاسرنگا سری لنکا کے لیے کھیلیں گے۔

مزید کھلاڑیوں میں پال اسٹرلنگ ، مارک اڈیر ، کرٹس کیمفر اور جوشوا لٹل آئر لینڈ کی نمائندگی کریں گے،محمد سیف الدین بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل ہوں گے اور ڈیوڈ ویزے نمیبیا کے لیے کھیلیں گے۔

 واضح رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین دس اوورز پر مشتمل آئی سی سی سے منظور شدہ اور ایمرٹس کرکٹ بورڈ سے لائسنس یافتہ کرکٹ سیریز ہے،اس کاپانچواں ایڈیشن 19نومبر سے 4دسمبر تک شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں جبکہ 120بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان سے شاہد خان آفریدی ، محمد عامر، وہاب ریاض ، محمد اعظم ، انور علی اور رومان رئیس شامل ہیں۔

Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.