‘یہ عام فتح نہیں،یاددہانی ہے’

image

پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دیکرنئی تاریخ رقم کردی، لیکن اس فتح سے قبل گرین شرٹس کی جیت کے بارے میں سوچنے والوں نے شاید ہی توقع رکھی ہوکہ فتح ایسی شاندارہوگی۔

ٹی20ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا چوتھا میچ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ تھا جس میں گزشتہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی ایسی شاندارفتح کی امید شاید ہی کسی نے رکھی ہو، 20 اوورز میں بھارت کے151 رنز کےجواب میں اوپنرزبابر اعظم اور محمد رضوان نے 153رنز کی پارٹنرشپ کرتے ہوئے 17ویں اوورزکی پانچویں گیند پرہدف پورا کرکے دل جیت لیے۔

گرین شرٹس کی شاندار فتح کے بعد سوشل میڈیا پرتشکر، مبارکباد، میمزاور دلچسپ تبصروں کا طوفان امڈ آیا۔ شوبزستارے بھی پیچھے نہ رہے۔

مہوش حیات نے ‘بوائز’ کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا، ‘ ہم نے اس فتح کا مزہ چکھنے کے لیے طویل انتظار کیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اے کلاس کارکردگی دکھانے پرہمیں آپ پرفخر ہے’۔

علی ظفرنے فتح کے بعد سڑکوں پرخوشیاں منانے کے بھرپور مناظراپنے فالوورز کے ساتھ شیئرکیے۔

ماہرہ خان نے بھی اپنی خوشی کا بھرپوراظہارکیا۔

فرحان سعید نے بولنگ اور بیٹنگ سے لیکر فیلڈنگ تک سب کچھ بےعیب قراردیا۔

ہمایوں سعید نے اس بات پر خوشی کااظہارکیا کہ جو لوگ سوچتے تھے پاکستان نہیں جیتے گا، وہ غلط ثابت ہوئے۔

This is no ordinary victory… This is a reminder that Pakistanis must always hold their heads high. I had been hearing this entire past week that Pakistan won't win, no chance! And this from our own people! So so proud of our team for proving everyone wrong!! Well done!!! pic.twitter.com/1Me4iWhEJJ

— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) October 24, 2021 انہون نے واضح کیا کہ ‘ یہ عام فتح نہیں بلکہ یاد دہانی ہے کہ پاکستانیوں کو ہمیشہ اپنا سراونچا رکھنا چاہیے۔

عدنان صدیقی نے ریمارکس دیے کہ میچ نے سب کو ہی کنارے پر رکھا۔

Atta boys!!!! Mashallah what a performance by you guys! From start to finish, the match kept us on the edge. Men in blue gave a good fight too;)! Ultimately cricket won! #PakVsInd pic.twitter.com/U931LKu2tj

— Adnan Siddiqui (@adnanactor) October 24, 2021 تاریخی جیت پر مبارکباد دینے والے دیگرافراد میں منال خان ، ایمن خان ،سجل علی اور دیگر شامل ہیں۔

پاکستان اپنا اگلا سپر12 میچ منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جس کے جمعہ کو اس کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.