جماعت دہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

image

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے (ایس ایس سی) پارٹ ٹو جماعت دہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو، انسپکٹر آف انسٹیٹیوشنز سید محمد علی شائق، رزلٹ کمیٹی کے ممبران اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ طلباء وطالبا ت یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس bsekلکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں 156287 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے 148940 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ دو نوں پرچوں میں غیر حاضر طلباء وطالبات کی تعداد 2263 اور صرف ایک پرچے میں غیر حاضر طلباء وطالبات کی تعداد 7347 رہی۔ امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 84945 طلباء اور 71342 طالبات شامل ہیں۔ کامیابی کا تناسب 98.48 فیصد رہا، کامیاب طلباء و طالبات میں سے 41476 نے اے ون گریڈ، 24977 نے اے گریڈ، 23754 نے Bگریڈ، 23213 نے Cگریڈ، 22444 نے D گریڈ اور 10204 نے Eگریڈ حاصل کیا۔ جبکہ اضافی پرچہ دینے والے کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد 609 رہی اس طرح تمام پرچوں میں کامیاب طلباء وطالبات کی تعداد 146677 رہی۔

امتحان کے نتائج آپ 'ہماری ویب' پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.