کراچی: انٹرمیڈیٹ بارہویں کلاس سائنس پری میڈیکل (فریش) کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلہ کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ بارہویں کلاس سائنس پری میڈیکل (فریش) کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلہ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ واضح رہے کہ دوسرے مرحلہ میں ہونے والے امپروومنٹ آف ڈویژن،بارہ پرچوں (TP)، ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ، اسپیشل چانس اور 2020ء کے امتحانی نتائج سے غیرمطمئن طلبہ و طالبات کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل کے امتحانات میں 22ہزار 219 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 21ہزار 950 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 20ہزار 637 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 94.02 فیصد رہا۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ ان امتحانات میں 4ہزار 686 امیدواروں نے اے ون گریڈ، 2ہزار 795امیدواروں نے اے گریڈ، 2ہزار 913امیدواروں نے بی گریڈ، 3ہزار 800امیدواروں نے سی گریڈ، 4ہزار 798 امیدواروں نے ڈی گریڈ اور ایک ہزار 845امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ میرٹ لسٹ کے مطابق ایک طالب علم پہلے نمبر پر، یکساں نمبرز حاصل کر کے 2طالب علم دوسرے نمبر پر جبکہ 5 طالب علم تیسرے نمبر پر رہے۔چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میرٹ پر پہلے تین نمبرز پر آنے والے 8 طالب علموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس کالج فار ویمن کی آہلہ علی بنت سخاوت علی رول نمبر 918219 ٹوٹل 1100 میں سے 1059نمبرزاے ون گریڈ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہیں، ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے سید حسن علی ولد سید اختر علی رول نمبر 903156 اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی اقصیٰ عابد بنت عابد فاروق رول نمبر 918165اے ون گریڈ 1058حاصل کر کے مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پررہے، جبکہ خاتون پاکستان گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن اسٹیڈیم روڈ کی سارہ عمران بنت عمران افتخار رول نمبر 922749، اسی کالج کی فریحہ بنت محمد عارف خان رول نمبر 922511، گورنمنٹ ڈگری بوائز اینڈ گرلز کالج ایس آر ای IIIمجید اسٹیڈیم روڈ کی عائشہ پرویز ملک بنت پرویز اختررول نمبر 909302، آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کے جواد اشتیاق ولد محمد اشتیاق رول نمبر 901732 اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی علینہ بتول بنت عبدالواحد رول نمبر 918176 نے اے ون گریڈ 1057 نمبرز لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں


Click here for Online Academic Results

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.