پاک روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس  دوسرے روز بھی جاری رہا

image

پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن برائے معیشت، تجارت، سائنسی اور تکنیکی تعاون کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن برائے معیشت، تجارت، سائنسی اور تکنیکی تعاون کا اجلاس روس کے شہر یکیٹرنگ برگ میں جمعرات کو دوسرے روز بھی ماہرین کی سطح پر جاری رہا۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق ماہرین کے گروپس پاکستان اور روس کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

ماہرین کے گروپس میں پاکستان کے متعلقہ وزارتوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت بھی کی۔

 توانائی، ٹرانسپورٹ، تجارتی حجم، کسٹم ڈیوٹی، زرعی اجناس، ہوائی سفر اور دیگر شعبوں میں تعاون کے بارے گروپس کے صلاح و مشورے جاری ہیں۔

 وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.