پی ایس ایل7 کب ہوگا؟تاریخ کا اعلان کردیا گیا

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا آغاز جنوری سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

لیگ کے آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گی، ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل سیزن 7 کا کوالیفائر 23 فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ایونٹ کےلیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔

پی ایس ایل7:کون سی ٹیم پہلے انتخاب کریگیقومی کرکٹر آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈرافٹنگ مرحلے کے دوران لاہور قلندرز کو پہلا، ملتان سلطانز دوسرا، کراچی کنگز تیسرا، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھا، پشاور زلمی پانچواں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چھٹا نمبر ہوگا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.