پولیس نے عوام کی حفاظت کیلیے رنویر سنگھ کی فلم کی مدد لے لی

image
ممبئی پولیس نے عوام کی حفاظت کیلیے رنویر سنگھ کی فلم کی مدد لے لی۔

چند روز قبل بھارت کے نامور اداکار رنویر سنگھ کی کرکٹ پر مبنی نئی فلم ’’83‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جس میں انہوں نے بھارت کو پہلی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کا کردار ادا کیا ہے اور فلم میں اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کپل دیو کی اہلیہ کا کردار نبھایا ہے۔

فلم ’’83‘‘ کی ہدایت کاری بالی ووڈ کو ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ اور ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ جیسے سپر ہٹ فلمیں دینے والے ڈائریکٹر کبیر خان نے دی ہے جو 24 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کے ٹریلر میں ایک جگہ دکھایا گیا ہے 1983 کے ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم انگلینڈ میں نیٹ پریکٹس کررہی ہے  اور اس دوران ایک بلے باز گیند کو روکنے کے بجائے بڑی ہٹ مارتا ہے جس پر بولر کو غصہ آجاتا ہے اور وہ کپل دیو سے شکایت لگاتا ہے ، جواب میں کپل دیو بولر کہتا ہے یار اس کو ڈیفنس کرنا نہیں آتا۔

ممبئی پولیس نے متعدد بار یاددہانی کروانے کے باوجود شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر رنویر سنگھ کی تصویر کے ساتھ وہ جملا اپنے انسٹاگرام اکاؤںٹ پر پوسٹ کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mumbai Police (@mumbaipolice)

ممبئی پولیس نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’’ جب 83 ملین بار یاد دہانی کے باوجود آپ ماسک نہ پہنیں‘‘۔

دوسری جانب صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کو سراہا جارہا ہے اور ممبئی پولیس کی تعریف کی جارہی ہے۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.