پاک آسٹریلیا سیریز:سیکورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

image

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کےلیے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا سیکوڑی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا، وفد میں تین آسٹریلوی اور سیکورٹی ایکسپرٹ رگ ڈکسن شامل ہیں۔

مہمان سیکورٹی وفد کراچی کے دورے کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لے گا، جس کے بعد دوسرے مرحلے میں لاہور اور رولپنڈی جائے گا۔

دوسری جانب سیکورٹی وفد کی کراچی میں مختلف ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو آئندہ برس مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جو سیکورٹی رپورٹ سے مشروط ہے۔ مہمان سیکورٹی وفد اپنی رپورٹ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو پیش کرے گا۔

اس سے قبل ٹی20 ورلڈکپ کے دوران آسٹریلوی بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کریگی جہاں وہ 3 ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے 1998 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

رپورٹ حزیفہ خان


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.