انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، 34 افراد ہلاک

image
 انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 34 افراد ہلاک ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متعدد افراد لاپتہ ہیں، ہلاکتوں سمیں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں کوہ سمیرو کا آتش فشاں پھٹنے کے بعد 30 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مقامی افراد کے مطابق جاوا جزیرے پر گرم راکھ کے گرنے سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنا پڑی۔

مقامی افراد کے مطابق جاوا جزیرے پر گرم راکھ کے گرنے سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنا پڑی، ملبے سے لاشوں کو نکالا جا رہا ہے اور اب بھی متعدد افراد لا پتہ ہیں، لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کیلئے تربیت یافتہ کتوں کی مدد لی جارہی ہے، امدادی کارکن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق خراب موسم کے باعث علاقے میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، انڈونیشیا کے صدر نے علاقے کا دورہ کیا اور بتایا کہ اب بھی دو ہزار خاندان خطرے میں ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.