انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلہ کے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان

image

کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلہ کے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 13ہزار 367 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 12ہزار 933امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 12ہزار 52امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 93.19 فیصد رہا۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 876 امیدوار اے ون گریڈ،1934 اے گریڈ، 2761 بی گریڈ، 2690 سی گریڈ، 2532 ڈی گریڈ اور 1259 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts