عراق میں کلسٹر بم چوری، بصرہ میں ہنگامی حالت کا اعلان

image

عراقی سیکیورٹی فورسز نے تصدیق کی ہے کہ ایک سو کلسٹر بم پر مشمتل کنٹینر چوری ہوگیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ بصرہ شہر میں پیش آیا ہے، جہاں متعلقہ ادارے نے کلسٹر بم کو ناکارہ بنانے کے لیے کنٹینر میں جمع کئے تھے لیکن اب اطلاعات ملی ہے کہ وہ کنٹینر چوری ہوگیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ناکارہ لوہے کی خرید وفروخت کرنے والے آزاد تاجر کو خبر دار کر دیا گیا ہے جو اسکریپ کے طور پر اس کا کاروبار کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی ادارے جنگ کے دوران وقفے وقفے سے بچ جانے والے سامان کو ناکارہ بنا کر کینٹینر میں جمع کرکے اسکریپ کے طور پر فروخت کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ناکارہ جنگی سامان کو 10 کنٹینر میں جمع کیا گیا تھا، ایک کنٹینر میں 100 سے زیادہ کلسٹر بم رکھے گئے تھے۔

سیکیورٹی ادارے نے بتایا کہ متعلقہ ارادے کلسٹر بم کو صحرا لے جا کر ناکارہ بنانے والے تھے لیکن اسکریپ خریدنے والے نے ناکارہ اسکریپ کے ساتھ وہ کنٹینر بھی لے گئے جس میں بم رکھے گئے تھے۔

سیکیورٹی ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس اور اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پورے بصرہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کلسٹر بم فضا اور زمین میں پھینکے جانے والی ایک ایسی بم ہے جس کے اندر مزید چھوٹے چھوٹے 2000 تک گولے موجود ہوتے ہیں۔

جب یہ گولہ پھینکا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والے چھوٹے چھوٹ گولے سے بڑے علاقے میں زیادہ جانی نقصان ہونے اور تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.