میٹرک بورڈ، جماعت نہم 2022ء کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

image

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اورپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم برائے سال 2022ء جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے13دسمبر سے 31جنوری 2022ء تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سائنس وجنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارم بورڈ ہذا کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع ہوں گے اور فارم کیساتھ پریکٹیکل سیکشن سے جاری کردہ سوالنامہ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے امتحانی فارم متعلقہ بینکوں میں جمع کئے جائیں گے۔ انہوں نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ امتحانی فارم نیشنل بینک،عسکری کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور بورڈ آفس بوتھ سے حاصل کر سکتے ہیں،یہ فارم بورڈ کے امتحانی اسٹور پر بھی دستیاب ہیں جو سیکریٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت (مبلغ 100روپے فی فارم) کے پے آرڈر کے ذریعے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ گورنمنٹ بلدیہ،میونسپل کارپوریشن اور محکمہ محنت کے ماتحت آنے والے اسکول بھی اسی شیڈول کے مطابق امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے جمع کرا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے13دسمبر سے 31جنوری 2022ء تک جمع کئے جائیں گے، اس کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ یکم فروری سے 21فروری تک 200 روپے،22 فروری سے28فروری تک 500روپے،یکم مارچ سے 7مارچ تک 800روپے،8مارچ سے 14مارچ تک 1200روپے،15مارچ سے 21مارچ تک1500 روپے،22مارچ سے 5اپریل تک 1800 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔ اسکولوں کے سربراہان کو تاکید کی جاتی ہے کہ فارم کو جمع کرانے کیلئے طلباء و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ آفس نہ بھیجا جائے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.