انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کاحصہ اول سائنس، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن و میڈیکل ٹیکنالوجی کےامیدواروں کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان

image
کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن و میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اپنے انرولمنٹ فارم بروز منگل 4 جنوری 2022ء سے بروز جمعہ 18 فروری 2022ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ فارم 21فروری سے 25فروری 2022ء تک انرولمنٹ سیکشن (کمرہ نمبر 53) سے ضروری تصدیق کے بعد اکاؤنٹس سیکشن (کمرہ نمبر 4) میں جمع کروادیں۔ یاد رہے کہ رواں سال بھی محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی انرولمنٹ فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے انرولمنٹ فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ اسی طرح پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواراپنے انرولمنٹ فارم مبلغ 1100 روپے فیس کے ساتھ بروزمنگل 4 جنوری سے بروز پیر 24 جنوری 2022ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے اپنے انرولمنٹ فارمز انرولمنٹ سیکشن (کمرہ نمبر 53) سے تصدیق کے بعد بمع فیسوں کے پے آرڈرز 27جنوری اور 28جنوری 2022ء کو اکاؤنٹس سیکشن (کمرہ نمبر 4) میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔تعلیمی ادارے اور طلباء انرولمنٹ فارم اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔نامکمل انرولمنٹ فارمز مسترد کردیئے جائیں گے۔

Click here for Online Academic Results

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.