جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کیلئے انرولمنٹ فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع

image

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر جماعت نہم سائنس وجنرل گروپ ریگولرکے سالانہ امتحانات کیلئے انرولمنٹ فارم سال 2022 ء بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار 14جنوری 2022ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے باعث اسکولوں اور والدین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تاریخ آگے بڑھائی جا رہی ہے لہٰذا جن اسکولوں نے ابھی تک طلباء و طالبات کے انرولمنٹ فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد ہی فارم جمع کرا دیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد نئے شیڈول کے مطابق انرولمنٹ فارم لیٹ فیس کے ساتھ جمع کئے جائیں گے۔گورنمنٹ اسکول بھی اسی شیڈول کے مطابق بغیر کسی فیس کے انرولمنٹ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ دریں اثناء لیٹ فیس کے ساتھ 17جنوری سے یکم فروری تک 200 روپے، 2فروری سے16فروری تک 600روپے،17فروری سے 4مارچ تک 1200روپے،7مارچ سے 18مارچ تک 1800روپے،21مارچ سے 4اپریل تک 2000روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے۔ اسکولوں کے سربراہان کو تاکید کی جاتی ہے کہ فارم کو جمع کرانے کیلئے طلباء وطالبات کو انفرادی طور پر بورڈ آفس نہ بھیجا جائے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.