یکم اپریل سے نیا تعلیمی سال شروع ہو جائے گا ۔۔ محکمہ تعلیم سندھ نے امتحانات کی تاریخ بتا دی
محمکہ تعلیم سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کیا جائے گا۔ آئندہ آنے والے سال میں مکمل کورس پڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ساتھ ہی اسکول انتظامیہ کو ہدایت بھی ہے کہ اس مرتبہ سالانہ امتحان پہلی سے ساتویں جماعت کے 20 مارچ تک لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس مرتبہ جتنے بھی سالانہ امتحان لیے جائیں وہ مکمل سلیبس سے لیے جائیں گے۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ انٹر کے امتحانات 18 جون سے شروع ہوں گے۔
واضح رہے کہ سردی کی چھٹیوں کے بعد آج بچوں کا اسکول کا پہلا دن ہے۔ اب سے پہلے کی طرح پڑھائی جاری رہے گی۔
Click here for Online Academic Results
About the Author:
Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.