رواں ہفتے کاروبار کا مثبت رجحان ریکارڈ

image

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ڈالر سمیت سیگر کرنسیز کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں رواں ہفتے کاروبار کا مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینجپاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کاروبار کا مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا جبکہ 100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 45 ہزار 763 پر بند ہوا۔

انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 220 رہی جبکہ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 45 ہزار 206 ریکارڈ کی گئی۔ بازار میں ایک ہفتے کے دوران 1.77 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر کی شرح میں 11 فیصد سے زائد کا اضافہ

شیئرز بازار کی ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 44 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 74 ارب بڑھ کر 7 ہزار 846 ارب روپے ہوگئی۔

ڈالردوسری جانب ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 60 پیسے سستا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 176.67 روپے سے کم ہوکر 176.07 روپے پر بند ہوا۔

رواں ہفتے میں انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے سستا ہوا جبکہ رواں ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 179.50 روپے سے کم ہوکر 178 روپے کا ہوگیا ہے۔

دیگر کرنسیزرپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں یورو 2 روپے اضافے سے 203.50 روپے پر پہنچ گیا ہے جبکہ پاؤنڈ 2.50 روپے مہنگا ہوکر بلند ترین سطح 243.50 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ کے اثرات، متعدد دواؤں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

علاوہ ازیں رواں ہفتے امارتی درہم 1 روپے کمی سے 49.80 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 35 پیسے کمی سے 46.95 روپے کا ہوگیا ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.