لتا منگیشکر کی جلد صحتیابی کے لئے مہا پوجا کا اہتمام

image

بھارت  کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی جلد صحتیابی کے لئے ان کے گھر میں مہا پوجا کا اہتمام کیا گیا ہے۔

لتا منگیشکر کی صحت سے متعلق ان کی بہن اور معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کا کہنا ہے کہ ’لتا کی صحت میں بہتری  آرہی ہے اور اسی مقصد کے لئے گھر میں مہاپوچا کا اہتمام کیا جارہا ہے‘۔

آشا بھوسلے کا کہنا ہے کہ لتا کے گھر پر مستقل طور پر ان کی صحتیابی کے لئے پوچا کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں۔

92 سالہ گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی صحت میں معمولی بہتری آئی ہے جو کہ اچھی خبر ہے تاہم ان کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ گلوکارہ کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ نمونیا کا بھی شکار ہوئیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ گلوکارہ کی خراب طعبیت کے باعث ا کے مداح کافی پریشان ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں تاہم ان کے اہل خانہ نے ذاتی زندگی میں دخل اندازی نا کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.