پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے 19 ریزرو کھلاڑیوں کے پول کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 19 میں سے 15 کھلاڑی21 جنوری کو ٹیم ہوٹل پہنچیں گے، جہاں وہ پی سی بی کی طرف سے قائم کیے گئے ایونٹ منیجمنٹ انیورینمنٹ میں قیام کریں گے۔باقی چار کھلاڑی ایونٹ منیجمنٹ اینورینمنٹ کا حصہ تو نہیں ہوں گے تاہم انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طلب کیا جاسکے گا۔ریزرو پول میں شامل 15 کھلاڑیوںعامر جمال، ابرار احمد، عماد بٹ، عماد عالم، بسم اللہ خان، حسان خان، خالد عثمان، مصدق احمد، ناصر نواز، سلمان علی آغا، طیب طاہر، عمر امین، عمر صدیق، عثمان شنواری اور وقاص مقصود شامل ہیں۔اسی طرح چار کھلاڑیوں میں: امام الحق، عمیر بن یوسف، سعود شکیل اور زاہد محمود کے نام درج ذیل ہیں۔یاد رہے کہ تمام ٹیموں کو میڈیکل بنیادوں پر ریزرو پول میں شامل کھلاڑیوں کو اسکواڈمیں شامل کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اس کے لیے انہیں ٹیکنکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوگی۔واضح رہے کہ ایونٹ 27 جنوری سے 27 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔