آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ نے تیاریاں شروع کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کا کیمپ آئندہ ہفتے لگے گا اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کرکٹرز منگل سےٹریننگ شروع کریں گے۔رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں بلایا جائے گا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ ہمارے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل بڑے نام پاکستان آئیں گے تاہم کچھ کھلاڑیوں شکوک و شبہات میں مبتلا ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو 24 سال بعد دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے آئے گی۔آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سےمتعلق رضوان کا بیان سامنے آگیاسیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تمام ون انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔