ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج پرعزم ہے، آرمی چیف

image

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج پرعزم ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان میں مکمل امن واپس آ کر رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آج  کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں موجودہ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے پاک فوج، ایف سی، لیویز، خاصہ دار، پولیس، بہادر قبائلیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

 


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.