ٹی 20 ورلڈکپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور انڈیا پھر آمنے سامنے

image

رواں سال منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ انڈیا کے خلاف کھیلے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز 18 اکتوبر سے 13 نومبر تک سات شہروں کے سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

ورلڈکپ میں کُل 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے 12 کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ چار ٹیمیں کوالیفائی راؤنڈ کے بعد ورلڈکپ کا حصہ بن سکیں گے۔

انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں گروپ ون جبکہ انڈیا، پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش گروپ ٹو میں ہیں۔

ورلڈکپ کا آغاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل میچ بھی ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا جو آسٹریلیا نے جیت لیا تھا۔

پاکستان کا مقابلہ 23 اکتوبر کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں روایتی حریف انڈیا سے ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے انڈیا کو شکست سے دوچار کیا تھا تاہم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے پاکستانی ٹیم ہار گئی تھی۔

سری لنکا اور نمیبیا کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ جیت کر آنے والی دو دیگر ٹیموں کے ساتھ گروپ ون میں شامل ہوں گی جبکہ ویسٹ انڈیز اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو دنیا بھر میں منعقد ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ جیتنے والی دو ٹیموں کے ساتھ گروپ ٹو میں شامل کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.