ایشز سےبڑا پاک بھارت مقابلہ ہوتا ہے،مائیکل وان

image

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ایشز سیریز سے زیادہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز اور دلچسپ ہوتا ہے۔

اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں انگلش ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ‘کرکٹ کی دنیا میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز سیریز کو روایتی حریفوں کا مقابلہ سمجھا جاتا ہے تاہم میری نظر میں میں پاک بھارت مقابلہ اس سے بڑھ کر ہے’۔

مائیکل وان نے کہا کہ میں پہلے بار روپت شرما کو کسی عالمی ایونٹ میں بھارت کی کپتانی کرتے دیکھنے کا منتظر ہوں، شاید پہلی بار وہ حقیقی دباؤ میں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشز سیریز کئی سالوں سے یکطرفہ ثابت ہورہی ہے، جہاں آسٹریلیا نے گزشتہ چھ سالوں میں تیسری بار انگلینڈ کو شکست دی جبکہ حالیہ سیریز میں انگلش ٹیم کو 4-0 کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

دوسری جانب بھارت اور پاکستان صرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرتے ہیں۔ آخری بار بھارت اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں مقابلہ ہوا تھا، جہاں پاکستان نے پہلی بار ورلڈکپ مقابلوں روایتی حریف کو شکست دی تھی۔

ٹی20 ورلڈکپ2022:پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ سامنے آگئی

آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے لیے فکسچر کا اعلان کردیا گیا ہے، روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ 23 ​​اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.