وسیم اکرم کا سامنا سب سے مشکل لگا

image

بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کا کہنا ہے کہ ‘کیرئیر میں وسیم اکرم کا سامنا کرنا سب سے مشکل لگا’۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی صحافی نے سابق بھارتی بلے باز محمد اظہرالدین سوال کیا کہ وہ کونسا باؤلر ہے جس کا سامنا کرنا آپ کو مشکل لگا؟، اس پر بھارتی کرکٹر نے کہا کہ وسیم اکرم ماضی کے شاندار بالر تھے اور انکا سامنا کرنا سب سے مشکل لگا۔

محمد اظہرالدین نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ کو کرکٹ سے متعلق مشورے کی ضرورت ہے تو مجھ سے ایک سوال پوچھیں، مجھے جواب دینے میں خوشی ہوگی۔

اسی سیشن کے دوران پاکستانی صحافی نے سابق بھارتی بلے باز سے یہ سوال کیا تھا، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اظہر الدین نے وسیم اکرم کی جادوئی باؤلنگ کے بارے میں ان خیالات کا اظہار کیا ہو سال 2016 میں، دہلی میں ایک کرکٹ تھیم پر مبنی فلم کے آغاز کے موقع پر بھی اُنہوں نے کہا تھا کہ اپنے پورے کیریئر میں وسیم اکرم کو سب سے مشکل بولر پایا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.