بہترین کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے پر رمیز راجہ کا رضوان کیلیے پیغام

image
آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے جس پر چیئرمین پی سی بی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان کو گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1326 رنز بنانے پر سال کا بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا ہے۔

Sheer Consistency, indomitable spirit and some breathtaking knocks 🔥

2021 was memorable for Mohammad Rizwan 👊

More 👉 https://t.co/9guq9xKOod pic.twitter.com/6VZo7aaRIA

— ICC (@ICC) January 23, 2022

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کیلنڈر ایئر 2021 کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خصوصی پیغام میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو مبارکباد دی۔

Many congratulations @iMRizwanPak Well deserved achievement. Your humility, attitude and hard work defines you. Wishing you more laurels and success.

— Ramiz Raja (@iramizraja) January 23, 2022

رمیز راجہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ محمد رضوان، آپ اس کامیابی کے مستحق تھے ، آپ کی عاجزی، رویہ اور محنت آپ کی خاصیت ہے اور میں مستقبل میں آپ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔

دوسری جانب محمد رضوان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ الحمد اللہ، بس اللہ سے ہوتا ہے اور اللہ کے غیر سے نہیں ہوتا‘‘۔

Alhumdulillah.

Bus Allah se hota hai

Allah k ghair se nahi hota.

I am grateful to everyone for their support and love. In sha Allah, the journey has just started. This award is dedicated to Pakistan and the beautiful people of Pakistan. #PakistanZindabad https://t.co/RrMYw9YaAN

— Mohammad Rizwan (@iMRizwanPak) January 23, 2022

محمد رضوان نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ مجھے سپورٹ اور پیار کرنے کے لیے آپ سب کا شکریہ ، انشااللہ ابھی تو سفر کا آغاز ہوا ہے جب کہ میں یہ ایوارڈ پاکستان اور پوری قوم کے نام کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی سال 2021 کی کارکردگی پر ایک نظر

بعد ازاں ویڈیو بیان میں وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ ایوارڈ کا کریڈیٹ ٹیم مینجمنٹ، ساتھی کرکٹرز اور میرے کھیل کا جائزہ لینے والوں کو بھی جاتا ہے، سب کی محنت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان ٹیم کا نام ہے۔

واضح رہے محمد رضوان نے سال 2021 میں کل 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 73 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 1326 رنز اسکور کیے تھے جس میں ان کی ایک سنچری بھی شامل تھی۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.