کیمرون میں جاری افریقن کپ آف نیشن کے چوتھے مرحلے میں گمبیا نے گنیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
گمبیا نے گنیا کو 0-1 سے شکست دی، میچ کا واحد گول گمبیا کے فارورڈ موسی بیرو نے کیا۔گنیا نے ایک گول کے خسارے کو کم کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، مگر گمبیا کے دفاعی کھلاڑیوں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔فاؤل پلے کے مرتکب گمبیا اور گنیا کے ایک ایک کھلاڑی کو میچ ریفری سے گراؤنڈ سے باہر کر دیا۔گنیا کی ٹیم نے انجری ٹائم میں ایک خوبصورت موو بنائی لیکن اسے گمبیا کے گول کیپر نے ناکام بنا دیا۔گمبیا افریقن کپ آف نیشن کے گروپ اسٹیج پر اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہی ، اس نے گروپ اسٹیج پر 2004 کی چمپئین تیونس کی مظبوچ ٹیم کو بھی شکست دی تھی۔گمبین فٹ بال ٹیم عالمی رینکنگ میں 150 نمبر پر ہے ، اور گمبیا کو افریقن کپ آف نیشن ٹورنامنٹ میں سب سے کمزور ٹیم تصور کیا جا رہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گمبین فٹ بال ٹیم نے اپنے خوبصورت اور فئیر پلے سے کھیل کے مداحوں میں جگہ بنا لی ہے ، شائقین فٹ بال کی ہمدردی گمبین فٹ بال ٹیم کے ساتھ ہیں۔گمبیا کا ہفتے کے روز کوارٹر فائنل ہے ، کوارٹر فائنل میں گمبین فٹ بال ٹیم کا ٹکراؤ کیمرون کی مظبوط ٹیم سے ہو گا۔ Square Adsence 300X250