لیجنڈ برطانوی کامیڈین بیری کرائر 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق کرائر نے بغیر کسی تکلیف کے اس وقت جان دی جب ان کا خاندان ان کے پاس تھا۔کامیڈین کی موت کی خبر سامنے آتے ہں سوشل میڈیا پر انہیں خراج دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔[adsforwp id="353700"]اسٹیفن فرائی نے لکھا کہ افسوس ناک خبر، برٹش کامیڈی کے عظیم بیری کرائر اب نہیں رہے۔کرائن نے برٹش انٹرٹینمنٹ کے دیگر ستاروں کے ساتھ بھی کام کیا جنمیں اسپائک میلی گن، ٹومی کُوپر، لیس ڈاسن، ٹو رونیز اور مورکیمب اینڈ وائز شامل ہیں۔1935 کو یورک شائر میں پیدا ہونے والے کرائر نے اپنے کیریئر کا آغاز لندن کے مغربی کنارے میں قائم وِنڈ مِل تھیٹر سے شروع کیا۔کرائر کی نشان دہی سب سے پہلے ڈیوڈ فراسٹ نے کی جنہوں نے دی فراسٹ رپورٹ لکھنے کے لیے مدعو کیا جو سب سے پہلے 1966 میں ایئر کیا گیا۔ان کی رائیٹنگ ٹیم میں مستقبل کے کامیڈی کے ہیوی ویٹ موجود تھے۔ان ہیوی ویٹس میں جان کلیز، رونی بارکر اور گراہم چیپ مین شامل ہیں۔کرائر کی تصانیف اکثر دیگر کامیڈین کے ساتھ اشتراک میں ہوا کرتی تھیں۔انہوں نے اور جان جنکِن نے مل کر1970 کی دہائی میں اپنے عروج کے وقتوں میں دی مورکیمب اور وائز شو کے لیے کانٹینٹ لکھا۔وہ بی بی سی ریڈیو کے کامیڈی پروگرام I’m Sorry I Haven’t a Clue کے مستقل پینلسٹ تھے۔ Square Adsence 300X250