سام سانگ گلیکسی ایس22 الٹرا متعارف، خصوصیات اورقیمت کیا ہوگی؟

image

فوٹو: جی ایس مرینااسمارٹ فونز کی معروف کمپنی سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 الٹرا متعارف کروا دیا، جو 2022 کا پہلا فلیگ شپ فون ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گلیکسی ایس 22 میں کیمرہ فنکشنز اور تیز تر پروسیسر چپ نمایاں ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ گلیکسی ایس 22 الٹرا، گلیکسی ایس 22 پلس اور گلیکسی ایس 22 سے 25 فروری تک فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

گلیکسی ایس 22 الٹرا گلیکسی نوٹ 20 الٹرا سے ملتا جلتا ہے لیکن گلیکسی ایس 22 الٹرا میں سامنے اور پیچھے دونوں طرف ایلومینیم فریم اورکورنگ گوریلا گلاس وکٹس پلس استعمال کیا گیا ہے۔

نئے اسمارٹ فون میں ایس پین آئی پی 68 کے ساتھ واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ کی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔

نئے انٹیگریٹڈ ایس پین میں 2.8 ایم ایس کی اپ ڈیٹ لیٹینسی ہے۔ سام سنگ نے ہینڈ رائٹنگ کو ٹیکسٹ فیچر میں بھی بہتر بنایا ہے اور اب یہ 88 زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔

نیا کوئیک نوٹ فیچر آپ کو سام سنگ کی ایپس جیسے براؤزر اور گیلری میں پاپ اپ نوٹ میں مواد کو منسلک یا لنک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

گلیکسی ایس 22 الٹرا کی اسکرین 6.8 انچ کی ہے اور اسکے ڈسپلے میں الٹراسونک فنگر پرنٹ سینسر بھی ہے۔ اسکا مین کیمرہ 108 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 40 میگا پکسل ہے۔

گلیکسی ایس 22 الٹرا یا تو سام سنگ کی جانب سے نئے ایکسی نوس 2200 ایس او سی یا کوالکام کے اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن ون کے ساتھ آئے گا۔

میموری کی بات کی جائے تو کم سے کم 8جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی جائے گی جبکہ دیگر ویرینٹ میں 12 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی، 512 جی بی اور 1 ٹیرا بائٹ اسٹوریج دی جائے گی۔

اسمارٹ فون کا اینڈروئیڈ ورژن 12 ہوگا جبکہ 5ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے 45 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ ہے۔ یہ فون فینٹم بلیک، فینٹم وائٹ، گرین اور برگنڈی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی ایس 22 الٹرا کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 1199 ڈالر ہوگی جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت 2لاکھ 10ہزار سے زیادہ بنتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.