انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے خصوصی /ضمنی امتحانات برائے 2021ء کے نتائج کا اعلان

image

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے خصوصی /ضمنی امتحانات برائے 2021ء کے سائنس پری میڈیکل، سائنس پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر، ہوم اکنامکس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائنس پری میڈیکل گروپ کے خصوصی امتحانات میں 804امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی 745 امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 464 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 62.28 فیصد رہا۔ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 1ہزار 175 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 1107امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 742امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 67.03 فیصد رہا۔ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 111 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 107امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 59 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 55.14فیصد رہا۔آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 319 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، 296امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ 165امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح ان امتحانات میں کامیابی کا تناسب 55.74فیصد رہا۔ ہوم اکنامکس گروپ میں 4امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 2امیدوار امتحانات میں شریک ہو کر کامیاب قرار پائے اور کامیابی کاتناسب 50فیصد رہا۔ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 2امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے شرکت کی اور کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 100فیصد رہا۔

طلباء اپنے امتحان کے نتائج نیچے دیئے گئے 'ہماری ویب' کے لنک پر کلک کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.