شادی ہال اور تقریبات پر بڑی پابندی لگا دی گئی

image

شادی بیاہ کے موقع پر کھانے کے نام پر بے جا اسراف بھی ہوتا ہے۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے شادی ہالز اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی عائد کردی ہے۔ ہال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انھیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوڑیفکیشن بھی مل گیا ہے جس میں ون ڈش کے علاوہ ہالز کو 10 بجے بند کرنے کا حکم نامہ بھی شامل ہے۔

ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز نے حکام کو اس حوالے سے سختی کا حکم دیا ہے۔ حمزہ شہباز کے مطابق تقریبات اور شادیوں میں ون ڈش رکھنے سے غریب اور درمیانے طبقے کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے عام آدمی کی زندگی آسان ہو۔ ون ڈش کی پابندی کا جائزہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب خود لیں گے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.