پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکسٹان ٹیم کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ کرکٹ ٹیم کا کیمپ 29 مئی یا یکم جون سے راول پنڈی میں شروع ہوگا۔ ٹیم میں سلیکشن کے بعد انگلینڈ میں کھیلنے والوں کو طلب کیا جائے گا اورابھی انگلینڈ سے کسی کھلاڑی کو طلب نہیں کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 13 جون کو نیدرلینڈز اور سری لنکا ٹور کے لئے ٹیموں کا اعلان ہوگا۔پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پہلا آپشن راولپنڈی وینیو ہی ہے تاہم بیک اپ پلان میں ملتان ، لاہور اور کراچی میں پچز تیار ہو رہی ہیں۔ملک کی سیاسی صورتحال مستحکم رہتی ہے تو سیریز راولپنڈی میں ہوگی۔پی سی بی کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی بائیوسیکورببل نہیں ہوگا اورکوئی کوویڈ پابندی نہیں ہوگی تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔