پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا

image

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ عالمی مارکیٹ میں کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا، فی اونس 5 ڈالر سستا ہوا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشنز کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے ایک بار پھر ایک لاکھ 35 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 512 روپے کا ہوگیا۔

جمعرات کو پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 36 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی سے ایک ہزار 813 ڈالر پر آگئی۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1560 روپے اور 10 گرام 1337.44 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس نرخ  21.14ڈالر ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.