ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور طلب میں معمولی کمی ہوئی ہے۔پاور ڈویژن کےمطابق بجلی شارٹ فال 4 ہزار144 میگاواٹ ہے جب کہ گزشتہ روز بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگا واٹ تھا۔بدھ کو بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 356 میگاواٹ رہی۔ بجلی کی کُل طلب 26 ہزار 400 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔یہ بھی بتایا گیا کہ ملک کےمختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔