جہاں جاتی ہوں آگ لگ جاتی ہے ۔۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے والی یہ ٹک ٹاکر کون ہے؟

image

درخت ماحول دوست جاندار ہیں جن کا ہونا ہمارے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے۔ لیکن حال ہی میں ٹک ٹاکر ڈولی نے ایک ایسی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے مارگلہ کی پہاڑیوں کو ہی آگ لگا ڈالی۔ جب سے یہ ویڈیو وائرل ہوئی ہر جگہ ڈولی کے چرچے عام ہوگئے کہ آخر یہ ڈولی ہے کون؟

ڈولی دراصل ایک مشہور ٹک ٹاکر ہیں اور ایک میک اپ آرٹسٹ بھی ہیں۔ جن کا اپنا ایک بیوٹی پارلر بھی ہے۔ ڈولی 16 اگست 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دور میں اپنے بیوٹی سیلون سے میک اپ اور ہیئر سٹائلنگ کی ویڈیوز بنا کر شیئر کرنی شروع کیں جس سے ان کی مقبولیت میں جلد ہی اضافہ ہوگیا۔ ٹک ٹاک پر ان کا اکاؤنٹ ’ڈولی فیشن‘ کے نام سے موجود ہے جہاں ان کو 11 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر ڈولی کے 4 لاکھ 75 ہزار فالوورز ہیں۔ یہ ایک ماڈل بھی ہیں۔ یہ کئی معروف کپڑوں کے برانڈ کی ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں اور لوگوں کو اپنے بیوٹی پراڈکٹس بیچتی بھی رہتی ہیں۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں ڈولی نے لکھا کہ جہاں جاتی ہوں آگ لگ جاتی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطرناک اور غیرقانونی رویے کو فروغ دینے والا مواد ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہے، ہمارے پلیٹ فارم پر ایسے مواد کی کوئی جگہ نہیں۔ اس ویڈیو کے خلاف جلد مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.