اپنی فلم کی کامیابی کی دعا مزار پر مانگی ۔۔ یہ 8 مشہور اداکار کون ہیں جنہوں نے فلموں کی کامیابی کی دعائیں مزاروں پر مانگی؟

image

کوئی بھی ملک ہو اس میں رہنے والے آج کل پریشان ہی دیکھائی دیتے ہیں اور کئی لوگ اپنی پریشانیاں دور کرنے کیلئے مزاروں پر جاتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ان مشہور ستاروں کے بارے میں بتائیں گے جو بڑے اسٹار ہو کر بھی مزاروں پر گئے۔

کرینہ کپور:

کرینہ کپور جو کہ بھارتی فلمی دنیا میں بیبو کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی من پسند یہ اداکارہ بھی بھارت میں موجود ایک مزار جس کا نام خواجہ معین الدین چشتی ہے ان کے مزار پر گئیں۔

یہاں آپ سوچ رہے ہوں گے اتنا سب کچھ ہونے کے باجود بھی یہ کیا مانگنے گئیں،اس وقت ان کی فلم سنگھم ریٹرن آنے والی تھی جس کی کامیابی کیلئے یہ دعا مانگنے گئیں اور فلم ریلیز ہونے کے بعد انہیں اجمیر شریف درگاہ پر بھی دیکھا گیا۔

اجے دویگن:

یہ وہ بھارتی اداکار ہیں جن کا مزاروں پر کافی یقین نظر آتا ہے کیونکہ ان کی کئی ایک فلموں میں بھی مزاروں پر انہیں دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ اپنی فلم ایکشن جیکسن سے پہلے یہ اجمیر شریف درگاہ پر دعا مانگنے پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے چادر چڑھائی اور پھول ڈالے۔

ندا یاسر:

ندا یاسر بھی کچھ دن پہلے کراچی میں موجود عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر دعا مانگنے گئیں تھیں۔ اس موقعے پر ان کے ساتھ ان کے شوہر یاسر نواز اور اداکار احسن خان بھی موجود تھے۔ ان اداکاروں نے وہاں چادر چرھائی اور پھول ڈالے اس کے بعد دعا بھی مانگنی۔ اس کے علاوہ اس موقعے پر ان کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم چکر کی پوری کاسٹ بھی موجود تھی۔

امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت:

سن 2012 میں کنگنا رناوت بھی اجمیر شریف دگار پر پہنچی اور 2011 میں بھارتی فلمی دنیا کی ریڑھ کی ہڈی مانے جانے والے مشہور اداکار امیتابھ بچن بھی اجمیر شریف پہنچے۔

دیپیکا پڈوکون:

بھارتی فلم انڈسٹری میں کوئن کے نام سے پہچانی جانے والی یہ اداکارہ بھی اپنی فلم کی کامیابی کیلئے ہی دعائیں مانگنے اجمیر شریف پہنچی۔ جہاں انہیں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزار پر چڑھائی جانے والی چادر یہ اپنے سر پر اٹھا کر لا رہی ہیں ۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ انہوں نے اپنی فلم دیسی بوائز اور کاک ٹیل کیلئے دعا مانگی۔

کترینہ کیف:

ویسے تو یہ مشہور و معروف اداکارہ کئی مرتبہ اجمیر شریف اور خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر دیکھیں گئیں ، آخری مرتبہ انہیں تب مزار پر دیکھا گیا جب یہ جونڈس نامی بیماری سے صحت یاب ہوئیں ۔ کترینہ کیف بھی زیادہ تر فلموں کی کامیابی کیلئے ہی مزاروں پر دعائیں مانگنے جاتی ہیں۔

ٹائیگر شروف:

ٹائیگر شروف اپنی نئی آنے والی فلم ہیرو پنتی کی کامیابی کیلئے ممبئی میں موجود ماہم درگاہ پہنچے اس وقت ان کے ساتھ ساتھی اداکارہ تارہ بھی موجود تھیں، اس موقعے پر انہوں نے دعائیں مانگی اور مزار پر چادر اور پھول چڑھائے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.