وزیر اعظم نےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کر دی

image

کورونا کی قسم اومی کرون کے سب ویرینٹ کے پھیلائو کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو  ایک بار پھر فعال کر دیا گیا۔

وزیر اعظم نے قومی ادارہ صحت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ وزارتیں اور ڈائریکٹوریٹ اپنے کردار اور مقاصد کے مطابق این سی او سی کے آپریشنز میں معاونت کرتے رہیں گے۔

قومی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل این سی او سی کے امور کی صدارت کریں گے ۔ این سی او سی قومی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کی روک تھام، سراغ رسانی، نگرانی اور ردعمل پر کام کرے گا

این سی او سی تمام صوبوں اور علاقوں کے ساتھ ہم آہنگی کو آسان بنانے کے لئے اپنی کارروائیوں میں بھی  توسیع کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے کورونا کیسز کی شرح کم ہونے اور ویکسی نیشن کی شرح میں اضافے پر این سی اوسی کو ختم کر کے ذمہ داریاں محکمہ صحت  کو سونپ دی تھیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.