بشریٰ انصاری کا گلوکارہ مسرت نذیر سے کیا رشتہ ہے؟ وہ بات جو ان کے مداح نہیں جانتے

image

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ مداح ان کے بارے میں جاننے کا شوق رکھتے ہیں۔ لیکن بشریٰ انصاری کے مداح یہ بات نہیں جانتے ہوں گے کہ گلوکارہ و اداکارہ مسرت نذیر سے کیا تعلق/ رشتہ ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں پروگرام کے دوران انکشاف کیا۔ معروف اداکار و میزبان احسن خان کے پروگرام میں بشریٰ انصاری نے ایک سیگمنٹ میں بتایا کہ مسرت نذیر میری چاچی ہیں کیونکہ ان کے شوہر ڈاکٹر ارشد مجید میرے والد کے فرسٹ کزن ہیں۔

ماضی میں مسرت نذیر کے ماضی کے مشہور گانوں پر پیروڈی کرنے والی بشریٰ انصاری نے انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کرشماتی شخصیت کی مالک ہیں، میں نے ان کےعلاوہ سبھی خوبصورت خواتین کی پیروڈی کی جن میں سلمیٰ آغا، طاہرہ سعید، میڈم نورجہاں اور دیگر شامل ہیں۔

دیکھیئے ان کا انٹرویو۔


مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.