الیکشن کمیشن کی فوری تبدیلی ناگزیر ،حکومت عام انتخابات کرانے کے لیے سنجیدہ نہیں،فواد چوہدری حکومت پربرس پڑے

image

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہاکہ پاک فوجاور ہمارے بہادروں نے سیلاب کے دوران زبردست کام کیا،پاک فوج کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،افغانستان کے معاملے پر پاکستان نے پہلے بھی بھاری قیمت ادا کی ہے،کیا پاکستان کی سر زمین اس ڈرون حملے کے لیے استعمال ہوئی،تحریک انصاف نے وزارت خارجہ سے افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملے پر وضاحت مانگتے ہوئے کہاکہچاہتےہیں ہمیں جلد سے جلد جواب دیا ،جمعہ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی یقین نہیں،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتےہوئے کہاکہالیکشن کمیشن ن لیگ کی پارٹی بناہواہےالیکشن کمیشن کی فوری تبدیلی ناگزیر ہے،ممکن نہیں کہ موجودہ الیکشن کمشنر عام انتخابات کرائیں،اسمبلیاں تحلیل کرنےسےمتعلق حکومت کی جانب سے سنجیدگی نہیں دکھائی جارہی،حکومت عام انتخابات کرانے کے لیے سنجیدہ نہیں،عدالتی نوٹس کے بعد الیکشن کمیشن کو عدالت کا احترام کرنا چاہیے تھاآئندہ 48گھنٹے میں ایک بڑے اجتماع کا اعلان ہوگا،اجتماع میں حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا وقت دیں گےالیکشن کمیشن نے شیڈول کے اعلان میں جلدی کی


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.