انڈسٹری میں آتے ہی شادی کرنے سے متعلق سوال پر شہزاد شیخ نے کیا جواب دیا؟جانیں

image

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکار شہزاد شیخ کی ایک مداح نے ان سے انڈسٹری میں آتے ہی شادیکرنے سے متعلق سوال کر ڈالا۔اداکار شہزاد شیخ اداکارہ اور بہن مومل شیخ کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دوران شو ایک مداح لڑکی نے شہزاد شیخ کو سر کہہ کر مخاطب کیا جس پر شہزاد شیخ نے ٹوکا، جس کے بعد لڑکی نے شہزاد مخاطب کرتے ہوئے ان سے جلد شادی سے متعلق سوال کیا، جواب میں شہزاد شیخ کا کہنا تھا کہ مجھے لگا کہ وقت آگیا ہے شادی کر لینی چاہیے جس کے بعد میں نے شادی کر لی۔بعد ازاں تابش ہاشمی کے سوال پر شہزاد شیخ نے بتایا کہ ان کی عمر اس وقت 28 سال ہے اور انھوں نے 20 سال کی عمر میں شادی کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.