پنجاب: مختلف شہروں میں یوم عاشور پر موبائل سروسز بند رہیں گی،محکمہ داخلہ

image

لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور پر موبائل سروسز عارضی طور پر معطل رہیں گی۔

ہم نیوز نے پنجاب کے محکمہ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لاہور میں نکالے جانے والے مرکزی جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروسز عارضی طور پر بند رہیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 9 محرم کو اسلام پورہ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے راستوں پر موبائل سروسز بند رہیں گی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق اسی طرح ماڈل ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، اقبال ٹاون، شادمان اور صدر کینٹ میں بھی موبائل سروسز کو معطل رکھا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ 10 محرم الحرام کو نثارحویلی سے نکلنے والے مرکزی جلوس کے راستوں پر بھی موبائل فون سروسز معطل رہیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.