مائنس پلس کا فیصلہ زمینی خدا نہیں کون کرے گا،سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

image

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مائنس اور پلس کافیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترامیم کی ہیں۔جب چیف الیکشن کمشنر ہی پر اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کیہ احتساب،ججز کی تقرری صدر نہیں،کرپشن زدہ لوگ کریں گے۔ جیلیں غریبوں کے لیے،اشرافیہ کے لیے یہ5سٹار ہوٹل ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ 12اگست3بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.