ہماری حکومت گرانے والے مضبوط پاکستان نہیں چاہتے،کون دھمکیاں دے رہاہے ،کپتان پھٹ پڑے

image

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ بیرونی ساز ش کے تحتہماری حکومت کو ہٹایا گیا،میر صادق اور میر جعفر نے مل کر اس سازش کا کامیاب کیا،ہماری حکومت گرانے پر بھارت اور اسرائیل میں خوشی منائی گئی،اس سازش میں پلان بنا ہوا ہے کہ سب سے بڑی جماعت کو اپنی فوج کے ساتھ لڑوا دیا جائے،بدھ کواپنے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ کوشش کی جا رہی ہے ایسا لاجک دیا جائے کہ ہم ایک دوسرے کے مخالف ہیں، سب کو تکلیف تھی کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر چل رہی ہے، 800کے قریب جعلی سائٹس پر پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا،عمران خان اور پاکستانی فوج کو ٹارگٹ کیا گیا،ان کے اربو ں ڈالر باہر پڑے ہیں،ان کی چوری کا ذکر ہر جگہ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو اداروں سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے،25مئی کو پرامن احتجاج میں عوام پر بڑا ظلم کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے،لوگوں کے گھروں میں گھسے، عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کی گئی،ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا تھا،انہوں نے پوری کوشش کی کہ الیکشن میں کسی طرح ہمیں شکست دی جائے،پنجاب میں ساری جماعتوں نے مل کر ہمارے خلاف ضمنی الیکشن میں حصہ لیا،اس ظلم کے پیچھے یہی سوچ تھی کہ اس پارٹی کو کرش کر دیا جائے،انہیں پورا اعتماد تھا کہ یہ ضمنی الیکشن بھی جیت جائیں گے،ان سب جماعتوں نے مل کر الیکشن لڑا پھر بھی ہار گئے،انہوں نے ہماری پارٹی کو توڑنے کا پورا پلان بنایا ہوا ہے،ہمیں نقصان پہنچانے کا پہلا مرحلہ الیکشن کمیشن ہے،الیکشن کمیشن کو سب کچھ دینے والی پارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جھوٹی رپورٹس بنا کر تحریک انصاف کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہوا ہے،توشہ خانہ کیس کے ذریعے بھی مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،اس ملک میں بڑے بڑے عہدوں پر رہنے والے سب کو تحفے ملتے ہیںسب وزرائے اعظم سے تحقیقات کریں کہ کیا سب نے قانونی طریقہ کار اختیار کیا،زرداری نے توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں لیں، نواز شریف نے ایک گاڑی لی،سازش کا تیسرا حصہ میری کردار کشی ہے،یہ میری کردار کشی کر کے کسی کیس میں پھسانا چاہتے ہیں،ہماری حکومت گرانے والے مضبوط پاکستان نہیں چاہتے،سابق وزرائے اعظم سے تحقیقات کریں کہ کیا سب نے قانونی طریقہ کار اختیار کیا، ٹی ٹی پی کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماو ں کو دھمکیاں آرہی ہیں، میرے بیرونی ملک کوئی پیسے نہیں پڑے ،میر ا جینا مرنا یہاں ہے،شہباز گل نے اگر کچھ کہا تو اسے صفائی کا موقع ملنا چاہئے،ہم کبھی اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے،


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.